ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بم ناکارہ بنانے کے لیے نیٹو نے عراقی فورسز کی تربیت شروع کر دی

بم ناکارہ بنانے کے لیے نیٹو نے عراقی فورسز کی تربیت شروع کر دی

Mon, 06 Feb 2017 12:45:06    S.O. News Service

بغداد،5؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے عراقی فورسز کو بم ناکارہ بنانے کی تربیت فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس تربیت کے باعث عراقی فورسز داعش سے بازیاب کرائے جانے والے علاقوں میں جہادیوں کی طرف سے بچھائی جانے والی باردودی سرنگوں اور بموں کو ناکارہ بنانے میں کامیاب ہو سکیں گے۔ نیٹو نے بتایا ہے کہ تیس عراقی فوجی پانچ ہفتوں پر مشتمل اس اوّلین تربیتی پروگرام میں شریک ہو رہے ہیں۔ نیٹو کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مقابلے کے لیے بہترین ہتھیار یہ ہو گا کہ مقامی فورسز کو دفاعی نوعیت کی تربیت فراہم کی جائے۔


Share: